9 فروری 2014 - 20:30
اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے انعکاس کیلئے ایران میں غیر ملکی صحافی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت ثقافت نے اعلان کیا ہے کہ عشرۂ فجر کے اختتام پر انقلاب اسلامی کی کامیابی کی پینتیسیوں سالگرہ کی تقریبات کو کوریج دینے کے لئے ایک سو ستر غیر ملکی صحافی ایران پہنچ گئے ہیں۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت ثقافت نے اعلان کیا ہے کہ عشرۂ فجر کے اختتام پر انقلاب اسلامی کی کامیابی کی پینتیسیوں سالگرہ کی تقریبات کو کوریج دینے کے لئے ایک سو ستر غیر ملکی صحافی ایران پہنچ گئے ہیں۔  وزارت ثقافت میں بیرونی جرائد کے شعبے کے انچارج محمد منصور کوشش نے کہا کہ ایک سو تہّتر صحافی اسلامی انقلاب کی پینتیسویں سالگرہ کو کوریچ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، روس اور فرانس نیز دیگر یورپی ملکوں سے پچپن صحافی ایران آئے ہیں۔   

.......

/169