9 فروری 2014 - 20:30
دفاعی میدان میں ایران کی بے پناہ ترقی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران نے دفاعی میدان میں بے پناہ ترقی کی ہے یہانتک کہ ایران بہت سے ترقی یافتہ ہتھیاروں کو برآمد کرنے والا ملک بن گیا ہے۔

ابنا: جنرل حسین دہقان نے قم المقدسہ میں عشرۂ فجر کی تقریب میں خطاب کرتے  ہوئے کہا کہ آج ایران مختلف پیشرفتہ ہتھیار برآمد کرنے والا ملک بن گيا ہے اور اسے اس سلسلے میں بیرونی ملکوں کی کوئي ضرورت نہیں ہے۔ جنرل حسین دہقان نے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب کا تاریخ کے کسی بھی انقلاب سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا اور یہ انقلاب، ملت ایران کے لئے بہت سی کامیابیاں لے کر آیا ہے جن میں آزادی، خود مختاری، اقتصادی ترقی، اور ٹکنالوجیکل پیشرفت شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس انقلاب نے ایران میں ایسی حکومت قائم کی جو عوام کی امنگوں پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سامراج کی تحقیر، اسلامی انقلاب کی ایک اور کامیابی ہے اور اب سوپر پاور اس قابل نہیں رہ گئے کہ اپنی من مانی کرسکیں بلکہ وہ اپنی بقا کے لئے کوشش کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی ماہرین نے اپنی مہارت اور توانائیوں سے ایران کو ان معدودے چند ملکوں میں شامل کرا دیا ہے جو ایٹمی ٹکنالوجی کے حامل ہیں۔

.......

/169