9 فروری 2014 - 20:30
لبنان ،دھشتگردوں اور صہیونیوں کے درمیان تعاون پر انتباہ

لبنان کی شہری سیکیورٹی کے کمانڈر نے علاقے میں صہیونی حکومت کے ساتھ دھشتگردوں کے تعاون کے حوالےسے خبردار کیا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق لبنان کی شہری سیکیورٹی فورسیز کے کمانڈر جنرل "عباس ابراھیم" نے کہا ہے کہ دھشتگرد و اسرائیل ایک سکہ کے دو رخ ہیں اور لبنان میں فتنہ انگیزی کے لئے انہوں نے گٹھ جوڑ کررکھا ہے۔ جنرل "عباس ابراھیم" نے لبنان میں بحران کھڑا کرنے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی حکومت کی تشکیل ، لبنان کے صدر کا انتخاب ، شام و فلسطین کے پناہ گزینوں کا مسئلہ اور لبنان میں دھشتگردانہ جرائم وہ جملہ مشکلات و بحران ہیں کہ جن کا لبنان کو سامنا ہے۔ جنرل "عباس ابراھیم" نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بعض علاقائی ملکوں کو سیاسی و سیکیورٹی بحرانوں کا سامنا ہے کہا کہ امید ہے کہ لبنان کی صورت حال میں بہتری آئے گی اور اس ملک کی فورسیز غاصب صہیونی حکومت کی ہر قسم کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

.......

/169