8 فروری 2014 - 20:30
گیارہ فروری کی ریلیوں میں عوام کی شرکت پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملت ایران گیارہ فروری کی عظیم الشان ریلیوں میں شرکت کے ساتھ ، رہبر انقلاب اسلامی کے ارشادات کی روشنی میں ایک عظیم سیاسی کارنامہ انجام دیں گے۔

ابنا:  ارنا کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ "ہاشمی رفسنجانی" نے ایران کے اسلامی انقلاب کی 35 ویں سالگرہ کی مناسبت سے اپنے بیان میں تاکید کی ملت ایران نے تمام مراحل میں ایران کے جمہوری اسلامی نظام کے ساتھ اپنی وفاداری کو ثابت کیا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ نے اپنے اس بیان میں وضاحت کی ہے کہ ایران کا اسلامی انقلاب ایک طرف دینی عقائد کا حامل ہے اور دوسری طرف سامراج مخالفت جو انسانی فطرت میں شامل ہے ایران کے اسلامی انقلاب کی جڑوں میں پیوستہ ہے۔  آیت اللہ "ہاشمی رفسنجانی" کے اس بیان میں آیا ہے کہ اسلامی انقلاب کا دنیا کی موجودہ صدی میں ایک اہم ترین سماجی ، ثقافتی اور سیاسی واقعہ کے عنوان سے پچاس سال قبل روحانیت کی تحریک کے ساتھ آغاز ہوا، اور بلآخر 35 سال پہلے ایران کے عوام کے عظیم قیام کے ساتھ 2500  سالہ خاندانی شاہی نظام کو جڑ سے اکھاڑ دیا گیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ نے تاکید کی ایران کے غیور عوام کہ جنہوں نے اسلامی انقلاب کے تحفظ کے لئے مقدس دفاع میں اپنے بچوں کا خون دیا ہے ، ہر سال کی طرح گيارہ فروری کی عظیم الشان ریلیوں میں شرکت کرکے ایک اور کارنامہ رقم کرینگے اور دشمنوں کی ناکامی اور امیدی کا باعث بنیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲