ابنا: پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں گذشتہ پانچ مہینوں میں دسیوں پولیس اہلکار ہلاک کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ کے پولیس چیف نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے خلاف ٹارگيٹڈ آپریشن کے آغاز کے بعد سے گذشتہ پانچ مہینوں میں اس صوبے میں اناسی پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستانی حکومت نے اس مدت میں انتہا پسندوں، دہشتگردوں، ٹارگٹ کلرز، اغوا کاروں اور بھتہ خوروں کے خلاف آپریشن کیا تھا جو اب بھی جاری ہے۔ ادھر گذشتہ مہینوں میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور فرقہ واریت میں کافی اضافہ ہوا ہے یہانتک کہ پاکستان کے انسانی حقوق کمیشن نے دوہزار تیرہ کو کراچی کے عوام کے لئے سب سے زیادہ خونی سال قراردیا ہے۔ اس سال تین ہزار دو سو اکیاون شہری سیاسی تشدد، ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی میں مارے گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
8 فروری 2014 - 20:30
News ID: 504486
پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں گذشتہ پانچ مہینوں میں دسیوں پولیس اہلکار ہلاک کئے گئے ہیں۔