ابنا: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مختلف علاقوں میں آج کرفیو رہا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق حکومت ہندوستان نے محمد افضل گورو کی برسی کے موقع پر کرفیو لگا کر کشمیر میں مظاہروں کی روک تھام کی ہے۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں آج عام ہڑتال کا سا سماں رہا اور تجارتی مراکز بند رہے۔ عام ہڑتال کی کال علیحدگي پسند تنظیموں نے دی تھی۔ محمد افضل گورو پر الزام تھا کہ اس نے دوہزار ایک میں ہندوستانی پارلیمنٹ پر دہشتگردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔ ہندوستانی حکومت نے محمد افضل گورو کو پھانسی دیدی تھی جس کے بعد کشمیر میں بڑے پیمانے پراحتجاج ہوا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
8 فروری 2014 - 20:30
News ID: 504475
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مختلف علاقوں میں آج افضل گورو کی برسی پر کرفیو رہا۔