8 فروری 2014 - 20:30
ايران اور آئي اے اي اے کے مذاکرات

ايران اور آئي اے اي اے کے درميان مذاکرات سنيچر سے تہران ميں شروع ہوگئے ہيں.

ابنا: قومي ادارے برائے ايٹمي ٹيکنالوجي کے ترجمان بہروز کمالوندي نے بتايا ہے کہ يہ مذاکرات ايران اور آئي اے اي اے کے درميان طے پانے والے اعلاميہ تہران کے تحت انجام پار ہے ہيں.

انہون نے کہا کہ مذاکرات کے دوران اعلاميہ تہران ميں شامل چھے نکات پر بات چيت کي جارہي ہے.اعلاميہ تہران  ايران اور آئي اے اي اے کے درميان تعاون کي ايک دستاويز ہے اور اس پر تين ماہ قبل ايجنسي کے ڈائريکٹر جنرل،  يوکيا آمانو نے تہران ميں دستخط کئے تھے.

مذاکرات ميں ايراني وفد کي قيادت جوہري توانائي کے عالمي ادارے ميں ايران کے مستقل نمائندے محمد رضا نجفي جبکہ  آئي اے اي اے کے وفد کي قيادت ڈائريکٹر جنرل سيف گارڈ  يورانٹا کر رہے ہيں-مذاکرات کا سلسلہ  اتوار کو بھي جاری رہے گا-ايران اور آئي اے اي اے نے گيارہ نومبر کو ايران کے جوہري پروگرام کے بارے ميں چھے معاملات کے حل کي غرض سے ايک دستاويز پر دستخط کئے تھے جس کے تحت آئي اے اي اے کے معائنہ کاروں نے اراک کے ہيوي واٹر ري ايکٹر اور بندر عباس ميں گچين کان کا دورہ بھي کيا تھا.

.......

/169