8 فروری 2014 - 20:30
سپاہ پاسداران: امریکہ میں اتنی جرّت نہیں کہ ایران پر حملہ کرے

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈرنے ایران کے خلاف امریکی حکام کی دہمکیوں پر ردعمل میں کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج دشمن کی ہر قسم کی دہمکی کا دندان شکن جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

ابنا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ کے شعبے کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیئر جنرل "امیر علی جاجی زاردہ" نے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی و فوجی توانائیوں نے امریکہ کو عاجز کردیا ہے ، اور آج امریکہ اتنا کمزور ہوچکا ہے کہ وہ ایران کو دہمکی دے ہی نہیں سکتا۔ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے کماںڈر بریگیڈیئر جنرل "امیر علی جاجی زاردہ" نے مزید کہا کہ امریکہ کا سامراجی مزاج کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے اور جنیوا میں جوہری مذاکرات شروع ہونے سے قبل ، رہبر انقلاب اسلامی نے اس مسئلہ کے حوالے سے پیشنگوئی کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ امریکہ کی مشکل ایران کا جوہری مسئلہ نہیں بلکہ جوہری مسئلہ کے بعد امریکہ ، ایران کے بلاسٹیک میزائل اور ڈرون ٹیکنالوجی کو محدود کرنے کے درپے رہے گا۔

.......

/169