7 فروری 2014 - 20:30
سوچی میں سرمائی اولمپکس کی تقریب میں ایرانی ٹیم کا مارچ

روس کے شہر سوچی میں سرمائی اولمپکس 2014 کا آغاز ہوگيا ہے جس کی افتتاحی تقریب میں ایرانی ٹیم نے بھی حصہ لیا۔

ابنا: روس کے شہر سوچی میں 22 ویں سرمائی اولمپکس 2014 کا آغاز ہوگيا ہے جس کی افتتاحی تقریب میں  ایرانی ٹیم نے بھی حصہ لیا۔ افتتاحی تقریب میں روسی صدر ولادیمیر پوتین اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کے علاوہ  دیگر اعلی شخصیات نے شرکت کی ، پانچ افراد پر مشتمل ایرانی ٹیم نے بھی  افتتاحی تقریب  میں شرکت  کی  ان مقابلوں میں 88 ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ دوسری جانب روس نے امریکہ سے اپنے کھلاڑیوں کو بھیجی جانے والی  یونانی دہی کے پانچ ہزار کپ مناسب کسٹم سرٹیفکیٹ نہ ہونے باعث روک لئے ہیں۔

.......

/169