7 فروری 2014 - 20:30
ایران: عشرۂ فجر کا آٹھواں دن، یوم فضائیہ

آج آٹھ فروری ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی مناسبت سے منائے جانے والے عشرۂ فجر کا آٹھواں روز ہے جو یوم فضائیہ اور شیعیان جہان کے گیارہویں امام حضرت امام حسن عسکری (ع) کی ولادت باسعادت سے مناسبت رکھتا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے کارکنوں نے انّیس بہمن مطابق نو فروری سنہ انّیس سو اناسی کو اسلامی انقلاب کی کامیابی کے موقع پر حضرت امام خمینی(رہ) سے تاریخی بیعت کی تھی جس کے بعد سے اس دن کو ایران میں یوم فضائیہ سے موسوم کردیا گیا۔ ایران کی فوج کی جانب سے حضرت امام خمینی(رہ) سے مکمل بیعت اور میدان عمل میں اس کی بھرپور موجودگی، ایران کے مسلمان انقلابی عوام کے ساتھ اس کے اٹوٹ بندھن کا ایک بہترین مظہر ہے اور اس سال یہ تاریخ، ایک ایسی تاریخ سے بھی مطابقت رکھتی ہے جو فرزند رسولۖ اور شیعیان جہان کے گیارہویں امام، حضرت امام حسن عسکری (ع) کے یوم ولادت باسعادت سے مناسبت رکھتی ہے۔ آپ(ع) سنہ دو سو بتّیس ہجری قمری میں مدینۂ منورہ میں اس دنیا میں تشریف لائے اور اپنے والد بزرگوار کی شہادت کے بعد امامت کے عہدے پر فائز ہوئے اور پچّیس برسوں تک امامت کے گرانقدر فرائض انجام دیئے۔

.......

/169