ابنا: ذرائع کے مطابق ایران سے تیل کی درآمدات کے سلسلے میں حکومت ہندوستان کے پروگرام کے مطابق نئی دہلی رواں مالی سال کے دوران ایران سے گیارہ ملین ٹن خام تیل درآمد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ہندوستان کے وزیر پٹرولیم نے اپنے ملک کی پارلیمنٹ میں ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مالی سال سن دو ہزار بارہ اور تیرہ کے دوران ہندوستان نے ایران سے تیرہ اعشاریہ چار ملین ٹن خام تیل درآمد کیا تھا۔ واضح رہے کہ ایران کے خلاف مغرب کی یکطرفہ پابندیوں کے بعد ہندوستان نے ایران سے خام تیل کی درآمدات میں کچھ کمی کردی تھی۔
.......
/169