ابنا: ذرائع کے مطابق سید عمار حکیم نے عشرۂ فجر کی مناسبت سے کہا کہ اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران علاقائي اور عالمی طاقت بن چکا ہے کیونکہ ایک ایسی حکومت کا حامل ہے جو واضح اہداف و مقاصد اور قانونی، اقتصادی، سائنسی اور علمی لحاظ سے کامیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب، جغرافیائي حدود سے ماورا جاچکا ہے اور اس نے مستکبرین اور سامراج کےخلاف جدوجہد کا نیا مرحلہ شروع کیا ہے۔ سید عمار حکیم نے عراق سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کو اپنا نمونہ عمل بنائے۔ ادھر عراقی پارلیمنٹ کے رکن عادل المالکی نے فارس نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایران، مشرق وسطی کا ایک ترقی یافتہ ملک ہے اور اسلامی انقلاب نے ثابت کردیا ہے کہ اسلام، کامیاب قیادت کے تحت ملک کا انتطام چلا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے بیشتر ملکوں میں اسلامی انقلاب کے اثرات واضح طریقے سے دیکھے جاسکتے ہیں۔
.......
/169