6 فروری 2014 - 20:30
اسلامی انقلاب دیگر ملکوں اور قوموں کے لئے نمونہ

پاکستان کے ایک معروف سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ ایران کا اسلامی انقلاب دنیا میں آزاد قوموں کی ترقی و پیشرفت اور ملکوں کے لئے پائیدار امید کے عملی نمونہ میں تبدیل ہوچکا ہے۔

ابنا: پاکستان کے ایک معروف سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ ایران کا اسلامی انقلاب دنیا میں آزاد قوموں کی ترقی و پیشرفت اور ملکوں کے لئے پائیدار امید کے عملی نمونہ میں تبدیل ہوچکاہے۔ "سید ثاقب اکبر" نے ارنا کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے عوام اور حکومت، دنیا کی قوموں پر مغرب کی تسلط پسندی کے مقابلے میں مزاحمت کا روشن نمونہ ہے اور ایران کا اسلامی انقلاب نے ملکوں میں دینی حاکمیت کے حوالے سے عالمی برادری کے انداز فکر کو تبدیل کردیا ہے۔پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں قائم علمی تحقیقاتی مرکز "البصیرہ" کے ڈائریکٹر "سید ثاقب اکبر" نے تاکید کی کہ عالمی سامراج نے ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد مختلف سازشوں منجملہ اقتصادی پابندیوں اور آٹھ سالہ جنگ مسلط کرکے کوشش کی کہ اسلامی انقلاب کو کمزور کرے لیکن ایران کے غیور عوام نے مغرب کی تمام شیطانی سازشوں اور منصوبوں کو ناکام بنادیا۔پاکستان کے معروف سیاسی تجزیہ کار نے کہا کہ آج ایران علاقے کی ایک بڑی طاقت کے عنوان سے پہچانا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲