6 فروری 2014 - 20:30
لندن و واشنگٹن کو یورپی دھشتگردوں کی دہمکی

شام میں دھشتگردانہ سرگرمیوں میں مصروف برطانوی انتہا پسندوں نے لندن و واشنگٹن کے اہداف کے خلاف دھشتگردانہ حملوں کی دہمکی دی ہے۔

ابنا: شام میں 80 ملکوں کے دھشتگرد اس ملک کی حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں اور اس مسئلہ نے ان ملکوں کے حکام کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ اس دائرے میں شام میں سرگرم برطانوی دھشتگردوں نے پہلی مرتبہ دہمکی دی ہے کہ وہ لندن و واشنگٹن کے تجارتی مراکز اور ان ملکوں کے اھداف کو اپنے حملوں کا نشانہ بنانے والے ہیں۔ برطانیہ سے شائع ہونے والے اخبار ڈیلی میل نے لکھا ہے کہ برطانیہ میں انسداد دھشتگردی سیل کے حکام نے شام میں موجود دھشتگردوں کی اس دہمکی کو سنجیدہ لیا ہے اور کہا ہے کہ یہ مسئلہ نہایت ہی خطرناک ہے اور اس حوالے سے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ عالمی امور کے سیاسی تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ شام میں غیرملکی خاصطور سے یورپی ملکوں کے دھشتگردوں کی موجودگی مستقبل میں ان ملکوں کے لئے مسائل پیدا کرسکتی ہے۔

.......

/169