ابنا: رہبر انقلاب اسلامی حضرت آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے آج اپنے اس پیغام میں فرمایا کہ مرحوم آیۃ اللہ حاج سید محمد باقر موحد ابطحی اصفہانی ایک عظیم عالم ، فقیہ ، عبادت گذار اور مرحوم آيۃ اللہ العظمی بروجردی کے علمی مکتب کے تربیت یافتہ افراد ميں سے تھے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس پیغام میں فرمایا ہے کہ آیۃ اللہ موحدی ابطحی متعدد آثار و برکات کا سرچشمہ تھے اور ان کا فقدان، علمی و معنوی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا سبب بنا ہے۔ حضرت آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے خداوند عالم سے مرحوم کے علوئے درجات اور اولیائے الہی کے ساتھ ان کے محشور ہونے کی دعا فرمائی۔آیۃ اللہ موحدی، بیماری کے سبب قم کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے اور کل رات دار فانی سے کوچ کرگئے۔
.......
/169