5 فروری 2014 - 20:30
شدت پسند یہودی پادریوں کی قیادت میں صہیونیوں کا مسجدالاقصیٰ پر حملہ

شدت پسند یہودی پادریوں کی قیادت میں صہیونی شہریوں نے ایک مرتبہ پھر مسجدالاقصیٰ پر حملہ کیا ہے۔

ابنا: شدت پسند یہودی شہریوں نے"یہودا غلیک" کی قیادت میں سوموار کی صبح کوباب المغاربہ کی جانب سے مسجدالاقصیٰ پرحملہ کیا ہے۔الاقصیٰ وقف وثقافتی ورثہ انسٹی ٹیوٹ کے انفارمیشن سنٹرکے انچارج محمود ابوالعطاء نے کہا ہے کہ سوموارکی صبح کو چودہ صہیونی شہری مسجدالاقصیٰ میں داخل ہوکراس کے صحن کے مختلف حصوں میں گھومتےرہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ صہیونی دن رات مسجد پرحملے کرکے اسے وقت اورمکان کے لحاظ سے تقسیم کرنے کی راہ ہموارکرنا چاہتے ہیں۔قابل ذکرہے کہ سینکڑوں نمازی اوردینی طلباء ہرروز مسجدالاقصیٰ میں موجود رہتے ہیں تاکہ صہیونیوں کے حملوں کا مقابلہ کرسکیں۔

.......

/169