5 فروری 2014 - 20:30
عراق، دہشتگردانہ جرائم پر انسانی حقوق تنظیم کا ردعمل

انسانی حقوق کی نگراں تنظیم نے عراق میں دہشتگرد گروہوں کے غیر انسانی جرائم کی شدید مذمت کی ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی نگراں تنظیم نے عراق میں داعش گروہ کے دہشتگردانہ اقدامات اور غیر انسانی جرائم پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ان وحشینا جرائم کو کسی طور بھی قبول نہیں کیا جاسکتا۔ انسانی حقوق کی اس تنظیم نے انٹرنیٹ پر جاری کی جانے والی اس ویڈیو فلم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، یہ جس میں داعش گروہ کے دہشتگرد عناصر، چار عراقی فوجیوں کو ایک ساتھ قتل کررہے ہیں، کہا ہے کہ کار بم دھماکے اور بے گناہ عام شہریوں کا بہیمانہ قتل عام، ایسے وحشیانہ جرائم ہیں جو عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کے ہاتھوں انجام پا رہے ہیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراق کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ فلوجہ میں دہشتگرد، عام شہریوں کو انسانی سپر کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔

.......

/169