ابنا: انجمن رزمندگان اسلام کی کوششوں سے 8 ربیع الثانی کو حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا جارہا ہے۔قابل ذکرہے کہ یہ پروگرام سات فروری کورات آٹھ بجے امام بارگاہ شہدائے بسیج میں منعقد ہوگا اورحجۃ الاسلام والمسلمین علی رضا پناہیان جشن کے اس پروگرام سےخطاب کریں گے۔اسی طرح سید مجید بنی فاطمہ، سید مہدی میرداماد اورمہدی سلحشورجشن کی اس محفل میں امام حسن عسکری علیہ السلام کے فضائل اورمناقب بیان کریں گے۔یہ پروگرام امام بارگاہ شہدائے بسیج میں منعقدہوگا کہ جو بسیج روڈ کے شہید رحیمی روڈ پرواقع ہے۔
.......
/169