ابنا: صوبہ اردبیل کے محکمہ اسلامی تبلیغات کے شعبہ خواتین کے ثقافتی امورکی سربراہ نے کہا کہ اسلامی انقلاب،تاریخ کے انتہائی تاریک دورمیں ایک الہی تحفہ اورآسمانی دسترخوان ہے کہ جس نے حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت کے تحت،موجود ہ دورمیں خالص محمدی اسلام کا احیاء کیا اور معاشرے کے تمام افراد کودوبارہ حیات عطا کی اوراسلامی انقلاب کی سالگرہ کے ایام کے عنوان سے عشرہ فجر کے اندرعبرتوں اورتاریخی کارناموں کے پیغامات موجزن ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر ہم ۱۸۶۴ء کو انقلا ب اوراس تحریک کے دقیق تاریخ کا حساب لگائیں تواگراس دوران کے تمام نعروں ،حرکتوں اوراقدامات پرتوجہ کریں تومعلوم ہوگا کہ کس طرح ہرچیز سے زیادہ واقعہ کربلا ہمارے لیے عملی نمونہ اورکامیابی کی جانب راہنما بنا ہے اوراس عالیشان انقلاب کا سرچشمہ،حسینی قیام ہے اوراس کے پیغامات اوراہداف بہت زیادہ عاشورا کے واقعہ سے مشابہت رکھتے ہیں۔حقی نے کہا ہے کہ ہزاروں شہداء نے اپنےخون سے اس انقلاب کی آبیاری کی ہے اورجوان نسل تک اسلامی انقلاب کے پیغام کا منتقل ہونا اس نعمت کا شکرشمارہوتا ہے اورایک دینی قائد کی کوششوں سے یہ انقلاب رونما ہوا کہ جو دینی اقدار اوراسلامی اعتقادات کے مطابق معاشرے اورمسلمانوں کی راہنمائی کرتے رہے ہیں۔
.......
/169