ابنا: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ مولاناڈاکٹر طاہر القادری نے پشاور اور کراچی میں ہونیوالے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بم دھماکے انسانیت کے خلاف بڑا جرم ہیں۔انہوں نے بم دھماکوں کے دوران شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کیساتھ تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے بم دھماکوں میں شہید ہونے والے افراد کے حق میں دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا طلب کی ہے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے مزید کہا کہ اگر چہ دہشت گردوں کی سفاکانہ کارروائیاں جاری ہیں مگر دہشت گردی کے خلاف حکومتی پالیسی کا وجود کہیں نہیں ہے۔انہوں نے پاکستانی عوام کو مشورہ دیا کہ وہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے مودہ نظام اور اسکے محافظوں کو مسترد کر دیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
4 فروری 2014 - 20:30
News ID: 503367
دہشت گردی کے خاتمے کیلئے موجود حکومت کو ناکام قرار دیتے ہوئے پاکستان کے معروف عالم دین ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اگرچہ دہشت گردوں کی جانب سے سفاکانہ کارروائیاں جاری ہیں مگر دہشت گردی کوختم کرنے کیلئے حکومتی پالیسی کا وجود کہیں نظر نہیں آتا۔