ابنا: عراقي دارالحکومت بغداد کے الخضراعلاقے ميں وزارت خارجہ کي عمارت کے باہر ہونےوالے کار بم دھماکے ميں سولہ افراد جاں بحق اور دسيوں ديگر زخمي ہوگئے.اطلاع ہے کہ بغداد کے اسي علاقے ميں جہاں زيادہ تر وزارت خانوں کي عمارتيں اور غير ملکي سفارتخانے واقع ہيں دو مزيد کار بم دھماکے ہوئے ہيں تاہم ان دھماکوں سے ممکنہ طور پر ہونے والے جاني نقصانات کا علم نہيں ہوسکا - القاعدہ سے وابستہ اور سعودي حمايت يافتہ تکفيري دہشت گرد گروہ دولت الاسلاميہ في العراق و الشام نے ان دہشت گردانہ بم دھماکوں کي ذمہ داري قبول کي ہے.منگل کو بھي بغداد کے اسي علاقے ميں راکٹوں سے حملہ کيا گيا تھا جبکہ پير کو بغداد کے مختلف علاقوں ميں ہونےوالے بم دھماکوں ميں بيس افراد جاں بحق اور ساٹھ ديگرزخمي ہوگئے........
/169