ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی اسلام کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی، عالم اسلام کی کامیابی ہے جو ملت ایران کے اتحاد سے حاصل ہوئي ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی میں اسلامی ملکوں بالخصوص ہمسایہ ملکوں سے تعلقات میں فروغ کو ترجیح حاصل ہے۔ انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم کی ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کا قتل عام اور تشدد روکنا اس تنظیم کی بنیادی ذمہ داری ہے۔صدر جناب حسن روحانی نے اسلامی عقائد کے احترام کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ امت اسلامی کے اتحاد کے لئے ایک ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کی ایک اور ذمہ داری قدس شریف اور سرزمین فلسطین کو صہیونیوں کے چنگل سے آزاد کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور قدس، امت اسلامی کا ایک مرکز اتحاد ہے۔اس ملاقات میں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل ایاد مدنی نے ایران کے دورے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کو عالم اسلام کے اختلافات حل کرنے کے لئے ایران کی مدد کی ضرورت ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایاد مدنی نے آج تہران میں وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے بھی ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
.......
/169