ابنا: کینیا کی پولیس نے شدت پسند گروہ کی طرف سے مسجد پر حملے کا پیغام موصول ہونے کے بعد مسجد میں سیکورٹی اہلکار بھیجے۔ جہاں پر شدت پسندوں سے لڑائی میں ایک شخص ہلاک ہوا اور پولیس نے 100 افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔ عینی شاہدین کی رپورٹ کے مطابق مسجد موسی اور اس کے اطراف میں پولیس اہلکاروں اور شدت پسندوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہوئی۔ پولیس نے اعتراض کرنے والوں پر آنسوگیس کے شیل بھی پھینکے۔ یاد رہے کہ کینیا میں شدت پسند گروہ القاعدہ سے وابستہ ہے اور اس گروہ نے مختلف مقامات پر بہت زیادہ خودکش حملے بھی کئے ہیں۔
.......
/169