4 فروری 2014 - 20:30
وزیر خارجہ نے شہدای وزارت خارجہ کو خراج عقیدت پیش کیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اسلامی انقلاب کے دشمنون کے مقابلے میں ملت ایران کے حقوق کے دفاع پر تاکید کی ہے۔

ابنا: محمد جواد ظریف نے آج عشرۂ فجر کے پانچویں دن شہدای وزارت خارجہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملت ایران کے عزم و ارادے اور رہبرانقلاب اسلامی کی ہدایات سے ملت ایران کے حقوق اور اسلامی انقلاب کے ثمرات کا دفاع اور تحفظ، نیز اسلامی انقلاب کے اہداف کو آگے بڑھانے اور ایران کی ترقی کے لئے ڈٹے ہوئے ہیں اور ملت ایران کے حقوق کا دفاع کررہے ہیں۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کی برکت اور بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی (قدس سرہ) کے پیغام اور اسی طرح رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات کے مطابق وزارت خارجہ کے کارکن پختہ عزم و ارادے سے اسلامی انقلاب اور شہدا کی قربانیوں کے عظیم ثمرات کی پاسداری کررہے ہیں۔ محمد جواد ظریف نے اسلامی انقلاب کی پینتیسویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب اور مسلط کردہ جنگ کے شہدا اور قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس تقریب میں نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے ایٹمی مذاکرات اور سفارتی سطح پر چھے بڑی طاقتوں کے مقابلے میں ایران کی استقامت کی تفصیلات بیان کیں اور کہا کہ ان مذاکرات میں ملت ایران کے مسلمہ حقوق و مفادات کا بھرپور دفاع کیا جارہا ہے۔دوسری جانب وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے یورونیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایران پر لگائي گئي پابندیاں غیر قانونی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران جنیوا معاہدے کا پابند ہے۔

.......

/169