ابنا: مصر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ مصر کے بارے میں قطر کے قول اور فعل میں تضاد نہیں ہونا چاہیے واضح رہے کہ قطر مصر میں اخوان المسلمین کی حمایت کرتا ہے جبکہ سعودی عرب مصر کی فوجی حکومت کی حمایت کررہا ہے۔ لہذ ایک طرف قطر کے امارات اور سعودی عرب کے ساتھ شدید اختلاف پیدا ہوگئے ہیں اور دوسری طرف مصر نے بھی قطر پر اخوان المسلمین کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے شدید اعتراض کیا ہے ادھر سعودی عرب نے قطر کو خلیج فارس تعاون کونسل کی رکنیت ختم کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔
.......
/169