3 فروری 2014 - 20:30
امریکہ میں منشیات کا استعمال دگنا

امریکہ میں سرکاری رپورٹ سے نشاندہی ہوتی ہے کہ اس ملک میں ہیروئن کا استعمال دگنا ہو گیا ہے۔

ابنا: امریکہ میں سرکاری رپورٹ سے نشاندہی ہوتی ہے کہ اس ملک میں ہیروئن کا استعمال دگنا ہو گیا ہے۔ CNN ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی سرکاری تحقیقاتی رپورٹ سے نشاندہی ہوتی ہے کہ 2002 سے لیکر 2012 تک کے عرصے کے دوران اس ملک میں ہیروئن کا استعمال دگنا ہوگیا ہے اورخطرے کے نشان کو کراس کرگیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق 2006 سے لیکر 2010 تک کے عرصے میں ہیروئن کے استعمال سے مرنے والے کے اعداد و شمار میں 45 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ امریکہ میں انسداد منشیات سیل نے رپورٹ دی ہے کہ 2008 سے لیکر 2012 تک عرصے کے دوران میکسیکو سے امریکہ اسمگلنگ ہونے والی ہیروئن کے پکڑے جانے میں تین گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں امریکیوں کے لئے ایک بری خبر یہ ہے کہ ہیروئن کے استعمال کرنے والوں کی عمر گھٹ کر پندرہ سال ہوگئی ہے۔ یادرہے کہ امریکہ میں ہیروئن کے استعمال میں اضافے کے علاوہ جرم و جنایت اور ہتھیاروں کے بے جا استعمال میں بھی بڑی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اس ملک میں سالانہ ہزاروں افراد اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲