2 فروری 2014 - 20:30
افغانستان، عبداللہ عبداللہ کی جانب سے کابل واشنگٹن معاہدے کی حمایت

افغانستان کے صدارتی انتخابات کے ایک نامزد امیدوار عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ وہ کابل واشنگٹن سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کئے جانے کے حق میں ہیں۔

ابنا: عبداللہ عبداللہ نے انتخابی مہم شروع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاہدے پر دستخط کئے جانے سے افغان عوام کی، سیکیورٹی سے متعلق تشویش دور کی جاسکتی ہے۔ عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ افغانستان کو مختلف شعبوں میں عالمی تعاون کی ضرورت ہے اور یہ تعاون، کابل واشنگٹن سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کی صورت میں حاصل ہوسکتا ہے۔ان کا یہ بیان، ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ افغانستان کے عوام اور اس ملک کی اہم سیاسی و مذہبی شخصیات نے اس معاہدے کو اپنے ملک کے قومی اقتدار کے منافی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔واضح رہے کہ امریکہ، اس معاہدے کے ذریعے افغانستان میں اپنی فوجی موجودگی کا جواز حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ اس ملک میں اپنی جارحانہ کاروائیاں جاری رکھ سکے۔واضح رہے کہ افغانستان میں کل سے صدارتی انتخابات کی مہم شروع ہوگئی ہے۔اس سے قبل کے صدارتی انتخابات میں عبداللہ عبداللہ نے حامد کرزئی پر دھاندلی کا الزام لگایا تھا۔

.......

/169