1 فروری 2014 - 20:30
قبائلی علاقے اورکزئی میں ایک گھر سے ۶ لاشیں برآمد

پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں ایک گھر سے 6 مزدروں کی لاشیں ملی ہیں۔

ابنا: پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں ایک گھر سے 6 مزدروں کی لاشیں ملی ہیں۔ذرائع کے مطابق تمام افراد کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے۔ پولٹیکل انتظامیہ کے مطابق یہ لاشیں لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے فیروز خیل میں عبد الولید نامی ایک شخص کے گھر سے برآمد کی گئی ہیں۔ تمام افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کیاگیا ہے۔ مر نے والے تمام افراد کا تعلق خیبر ایجنسی کے آفریدی قبیلے سے ہے جو محنت مزدوری کے لیے اورکزئی ایجنسی آئے تھے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲