31 جنوری 2014 - 20:30
سعودی عرب عوام کی غربت کی حالت

تیل کی دولت سے سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والے ملک سعودی عرب میں پچیس فیصد آبادی، غربت کا شکار ہے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق سعودی عرب، دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا اور برآمد کرنے والا ملک ہے اور اس کی تیل کی آمدنی بھی سب سے زیادہ ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب میں پچیس فیصد لوگ، غربت میں زندگي گذار رہے ہیں۔ دوہزار تیرہ میں سعودی عرب کی تیل کی اوسط پیداوار اٹھانوے لاکھ بیرل تھی لیکن اس کے باوجود سعودی عرب کے دسیوں لاکھ شہریوں کی معیشتی حالت بہتر نہ ہوسکی۔ دوسری طرف سے سعودی عرب میں سرکاری سطح  پر ملک میں غربت اور عوام کی بدحالی کا تذکرہ نہیں کیا جاتا ہے اور نہ ہی کوئي ادارہ، اس صورتحال کا جائزہ لیتا ہے۔ سعودی عرب کی تیل کی آمدنی کا ایک بڑا حصہ، سعودی خاندان کےشہزادوں کی عیّاشی اور بیرون ملک سیر و سیاحت پر خرچ ہوتا ہے۔ سعودی عرب میں اقتصادی اور سیاسی تعصب و امتیاز بڑے واضح طریقے سے دیکھا جاسکتا ہے۔

.......

/169