ابنا: قاسم الاعرجی نے کہا، وہ وزیر اعظم کے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہیں کہ تکفیری دہشتگردوں سے ہرگز مذاکرات نہیں ہوں گے ۔ عراقی پارلیمنٹ میں بدر فریکشن کے سربراہ نے صوبہ الانبار کے حالات کے تعلق سے اسپیکر اسامہ النجیفی کے موقف کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اسامہ النجیفی کی اجازت درکار نہیں ہے کیونکہ ملک کے آئین نے حکومت کو ہرطرح کے دہشتگردانہ خطروں کے مقابلے میں عوام کو تحفظ دینے کی ذمہ داری سونپ رکھی ہے۔ انہوں نے اسامہ النجیفی اور بعض دیگر لیڈروں سے کہا کہ تفرفہ انگيز بیانات سے پرہیز کریں تا کہ ملت عراق کی قومی وحدت محفوظ رہ سکے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ صوبے الانبار کے بعض علاقوں میں کرفیو لگا دیا گيا ہے۔ عراقی فوج نے آج الانبار میں ہیت اور الرمادی شہروں میں کرفیو لگا دیا ہے اور دہشتگردوں کے خلاف بھر پور آپریشن کررہی ہے۔ عراقی حکام نے بارہا کہا ہے کہ ان کےملک میں جاری دہشتگردی میں سعودی عرب اور قطر ملوث ہیں۔
.......
/169