30 جنوری 2014 - 20:30
داعش کا محافط حرم کے لاشے کے ساتھ غیر انسانی سلوک+تصاویر

شام میں حرم حضرت زینب(س) کے ایک محافظ کو شہید کرنے کے بعد دھشتگرد گروہ داعش نے اس کے بدن کو عریاں کر دیا۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں سرگرم دھشتگرد ٹولے داعش نے حرم حضرت زینب(س) کے ایک محافظ کو شہید کرنے کے بعد اس کے ساتھ شرمناک سلوک کیا ہے۔تکفیریوں نے اس جوان کی شہادت کے بعد اس کے بدن سے تمام کپڑے اتار کر اسے عریاں کرنے کے بعد اس کے ساتھ تصویریں بنوائی ہیں اور اس کی قمیص پر لکھے ’’لبیک یا زینب‘‘ اسٹیکر کا مذاق اڑایا ہے کہ اس اسٹیکر کے لگانے والوں کا یہ حال کیا جاتا ہے۔ایک شیعہ کے بدن سے قیمص کا اتارنا اور بدن کو برہنہ کرنا ہمیں کربلا کی یاد دلاتا ہے کہ جس طرح کربلا میں لعینوں نے امام مظلوم کو شہید کر نے کے بعد ان کے بدن سے کپڑے اتار لیے تھے حتی آپ کے بدن پر پرانا کرتا تک نہیں رہنے دیا تھا اس طرح آپ کے چاہنے والوں کے ساتھ بھی آج کے یزیدی وہی سلوک کرتے ہیں اور انہیں شہید کرنے کے بعد انہیں برہنہ کر کے خود کو یزید کی اولاد ثابت کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲