29 جنوری 2014 - 20:30
نیٹو: شام کے بحران کے سیاسی راہ حل پر تاکید

نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے ایک مرتبہ پھر شام کے بحران کے سیاسی راہ حل پر تاکید کی ہے۔

ابنا: نیٹو کے سیکریٹری جنرل " آنڈرس فوگ راسموسن" نے امریکہ کے نیوز ٹی وی چینل سی این این کے ساتھ گفتگو میں وضاحت کی کہ شام کے بحران کا راہ حل ہرگز فوجی نہیں ہے۔ "راسموسن" نے جنیوا ٹو اجلاس کے ذریعے شام کے بحران کے سیاسی راہ حل کے حوالے سے امید ظاہر کی اور کہا کہ اگر چہ اس اجلاس کے حتمی نتائج ابھی سامنے نہیں آئے ہیں لیکن کوئی بھی ملک شام میں فوجی راہ حل کا حامی نہیں ہے۔ دوسری جانب نیٹو کے سیکریٹری جنرل اور روس کے وزیر خارجہ "سرگئی لاوروف" نے علاقائی و بین الاقوامی مسائل منجملہ بحران شام اور افغانستان میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

.......

/169