29 جنوری 2014 - 20:30
بحرین میں انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزی

بحرین کے ایک انقلابی رہنما فاضل عباس نے کہا ہے کہ آل خلیفہ، ملت بحرین کی سیاسی جدوجہد ختم کرنے کےدرپئے ہے۔

ابنا: فاضل عباس نے جمعت وفاق کے سینئر رہنما کی اپیل مسترد کئےجانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آل خلیفہ، سیاسی رہنماوں پر دباو ڈال کر ملک میں سیاسی تحریک ختم کرنا چاہتی ہے۔واضح رہے کہ  آل خلیفہ کی عدالت نے خلیل مرزوق کی اپیل کو مسترد کردیا جس میں انہوں نے اپیل کی تھی کہ ان پر سے ملک کے باہر سفر کرنے کی پابندی ہٹائي جائے۔ فاضل عباس نے خاتون رہنما زینب الخواجہ کو چار مہنیوں کی قید کی سزا سنائے جانے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا  کہ آل خلیفہ نے اس خاتون رہنما پر سب سے زیادہ دباؤ ڈالا ہے تا کہ اس سے انتقام لے سکیں۔ یہ ایسے میں ہے کہ ملت بحرین نے اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیاں اسکے عزم پر اثر انداز نہیں ہوں گي اور وہ اپنے اہداف کے حصول تک جدوجہد جاری رکھے گي۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ آل خلیفہ نے بحرین کی علماء کونسل پر پابندی لگادی ہے۔ بحرین علماء کونسل، شیعہ ا کثریت کا سب سے بڑا رفاہی اور دینی ادارہ ہے اور اس نے ملت بحرین کی تحریک کے آغاز سے اب تک کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ جمعیت الوفاق نے آل خلیفہ کے اس اقدام کو آزادی فکر و نظر اور دین کے خلاف اعلان جنگ سے تعبیر کیا ہے۔  قابل ذکر ہے کہ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔

.......

/169