ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق نوري مالکي نے بغداد ميں امريکا کے نائب وزير خارجہ ويليم برنز سے ملاقات ميں کہا کہ دہشت گردي، پوري دنيا کے لئے خطرہ بني ہوئي ہے ۔انہوں نے اس لعنت کے خاتمے کے لئے بين الاقوامي برادري سے تعاون کي اپيل کي ۔ نوري مالکي نے دہشت گردوں کو عراق ميں بدامني کا اصل ذمہ دار قرار ديتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروہوں کے مقابلے ميں عراقي عوام اور تمام سياسي جماعتيں متحد ہيں۔واضح رہے کہ امريکي نائب وزير خارجہ وليم برنز نے اپنے دورہ بغداد ميں وزير اعظم نوري مالکي کے علاوہ ، وزير خارجہ ہوشيار زيباري اور پارليمنٹ کے سربراہ اسامہ النجيفي سے بھي ملاقات کي۔ ان ملاقاتوں ميں عراق اور شام سميت خطے کے ممالک کي صورتحال پربھي تبادلہ خيال کيا گيا۔
.......
/169