ابنا: شام کے صدر "بشار اسد" کی سیاسی امور میں مشیر "بثینہ شعبان" نے جنیوا ٹو اجلاس کے ضمن میں شامی حکومت کے مخالفین کے ساتھ مذاکرات کے بے نتیجے ہونے کی طرف اشارہ کرتے کہا کہ شام میں موجود دھشتگردوں کے حوالے سے حمایت پر مبنی امریکہ کا موقف شام کے بحران کے حل کے لئے عالمی برادری کی کوشیشوں سے متضاد ہے۔ "بثینہ شعبان" نے مزید کہا کہ امریکہ ایک طرف دعوی کرتا ہے کہ شام کے عوام کے رنج و غم میں کمی کا خواہاں ہے جبکہ دوسری طرف اس ملک میں موجود دھشتگردوں کی مالی و لاجیسٹک حمایت کررہا ہے۔ "بثینہ شعبان" نے تاکید کی کہ جنیوا ٹو کانفرنس کی اولین ترجیج شام میں خون خرابے کا خاتمہ اور اس ملک میں سرگرم دھشتگردوں کی مالی و لاجیسٹک حمایت کو روکنا ہونا چاہیے۔
.......
/169