27 جنوری 2014 - 20:30
اسماعیل کوثری: ملت ایران ، امریکی دہمکیوں سے مرعوب نہیں ہوگی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں دفاعی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملت ایران ، ہرگز امریکہ کی تسلط پسندی اور زور زبردستی سے مرعوب نہیں ہو گی۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں دفاعی کمیٹی کے سربراہ اور قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن "اسماعیل کوثری" نے فوجی آپشن کے میز پر ہونے پر مبنی امریکی وزیر خارجہ کے حالیہ بیان پر ردعمل میں تاکید کی ایران کے عوام ہرگز امریکی فوجی دہمکیوں سے مرعوب ہونے والے نہیں ہیں۔ "اسماعیل کوثری"  اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کے خلاف معمولی سی بھی فوجی سرگرمی کا دندان شکن جواب دیا جائے گا کہا کہ امریکی حکام کو اس حقیقت کو قبول کرلینا چاہیے کہ عالمی قومیں بیدار ہوچکی ہیں اور اب سامراجی و استبدادی دور ختم ہوچکا ہے۔  "اسماعیل کوثری"  نے مزید کہا کہ تعجب کی بات ہے  کہ ایسے میں جبکہ جنیوا سمجھوتے پر عمل درآمد شروع ہوچکا ہے ، امریکی وزیر خارجہ "جان کیری" ایران کے خلاف فوجی آپشن کی بات کررہے ہیں۔

.......

/169