ابنا: شام کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ شامی حکومت تمام شامیوں تک روٹی پہنچانے کے لئے آمادہ ہے لیکن سلفی وہابی دہشت گرد امدادی کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں انھوں نے کہا کہ ہم دو سال سے حمص شہر سے بچوں اور عورتوں کو باہر نکالنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہمیں اس سلسلے میں کامیابی نہیں ملی اور جنیوا 2 کانفرنس میں ہماری کوشش ہے کہ حمص شہر سے بچوں اور عورتوں کو بحفاظت خارج کیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ دہشت گرد کسی بھی اسلامی، اخلاقی اور انسانی قانون کے پابند نہیں ہیں ان کا مقصد شام میں خونریزی اور بربریت کے سوا کچھ نہیں ۔ انھوں نے کہا کہ حمص ایک شامی شہر ہے جو دہشت گردوں کے حملوں میں ویران ہوگیا ہے۔ مقداد نے کہا کہ دہشت گرد الیرموک کیمپ میں امداد رسانی کی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں جہاں بچے اور عورتیں امداد کے منتظر ہیں۔
.......
/169