25 جنوری 2014 - 20:30
روضہ حضرت زینب(س) کے مدافع عراقی نوجوان کی شہادت

عراقی نوجوان ضرغام جبر العبودی جو شام میں روضہ اہلبیت(ع) کی حفاظت پر مامور تھے تکفیری دھشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہو گیے ہیں۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں سرگرم دھشتگرد ٹولوں سے وابستہ ایک نیوز ایجسنی نے شام میں روضہ حضرت زینب(س) کے مدافع ایک عراقی جوان کی شہادت کی خبر دی ہے۔عراقی جوان ضرغام جبر العبودی جو شام میں روضہ اہلبیت(ع)  کی حفاظت پر مامور تھے تکفیری دھشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہو گیے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ریف دمشق میں دھشتگردوں کے خلاف ہونے والی ایک کاروائی میں دھشتگرد ٹولے الجیش الحر کے بعض عناصر نے اس جوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ضرغام جبر العبودی عراقی جوانوں پر مشتمل لشکر ’’عصائب اھل الحق‘‘ کا رکن تھے  جو عراقی عالم دین شیخ قیس الخز علی کی رہبری اور نوری مالکی کی حمایت میں شام میں اسلامی مقدسات کی حفاظت کرنے پر مامور ہیں۔ عصائب اھل الحق کا کہنا ہے کہ ہمارا وظیفہ ہے کہ ہم حضرت زینب(س) کے روضے کی حفاظت کریں اور اس بات کو بیان کرنے میں ہمیں کسی کا خوف نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲