25 جنوری 2014 - 20:30
سر میں گولی لگنے سے بحرینی جوان کی دردناک شہادت+ تصویریں

بحرین میں پر امن مظاہرات کے دوران آل خلیفہ حکومت کے گماشتوں کے ہاتھوں ایک بحرینی جوان کے سر میں گولی لگنے سے اس کی شہادت ہو گئی ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین میں پر امن مظاہرات کے دوران آل خلیفہ حکومت کے گماشتوں کے ہاتھوں ’’المرخ‘‘ شہر میں ایک بحرینی جوان کے سر میں گولی لگنے سے اس کی شہادت ہو گئی ہے۔جمعیت الوفاق نے ایک اطلاعیہ شائع کر کے تاکید کیا ہے کہ اس ملک کا ۱۹ سالہ جوان ’’فاضل عباس مسلم‘‘ جو ۸ جنوری کو ایک مظاہرے کے دوران سر میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا تھا اور آل خلیفہ کے گماشتوں نے اسے اغوا کر لیا تھا آج شہید ہو گیا ہے۔ذرائع نے بتایا تھا کہ اس حادثہ میں دو آدمیوں کو گلی لگ گئی تھی لیکن ان کے گھر والوں کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی اور نہ ہی ان کا کوئی معقول علاج کروایا گیا جس کی بنا پر یہ جوان آج بروز اتوار کو شہید ہو گیا۔الوفاق کے بیان میں مزید آیا ہے کہ فاضل عباس مسلم کو ۱۸ دن قید خانے میں بند رکھا گیا اور اس کو مزید شکنجوں سے دوچار کیا گیا اور اس سے ہر طرح کی ملاقات کو ممنوع قرار دے دیا گیا جس کی بنا پر عباس مسلم کے گھر والے بھی اس سے نہیں مل سکے اور اس کی جسمانی حالت سے باخبر نہ ہو سکے۔جمعیت الوفاق نے بحرین کے تمام انقلابی باشندوں کو اس جوان کے جلوس جنازہ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔قابل ذکر ہے کہ عباس مسلم کی شہادت کے ساتھ انقلاب کرامت کے شہداء کی تعداد ۱۱۷ ہو گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲