24 جنوری 2014 - 20:30
امریکی سی آئی اے نے پولینڈ کواس کی سرزمین پر خفیہ جیل بنانے کے لیے ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر دیئے

امریکی ذرائع کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے پولینڈ کواس کی سرزمین پر خفیہ جیل بنانے کے لیے ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کیش دیئے تھے۔

ابنا: امریکی سی آئی اے نے پولینڈ کواس کی سرزمین پر خفیہ جیل بنانے کے لیے ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کیش دیئے تھے۔اس جیل میں القاعدہ کے رہنما خالد شیخ محمد اورابو زبیدہ کو بھی رکھا گیا اور تمام قیدیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولش وزیر اعظم نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ایک امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے پولینڈ سمیت کئی ممالک میں اپنی خفیہ جیلیں بنائیں۔ جہاں قیدیوں پر بدترین تشدد کیا جاتا تھا۔ سی آئی اے نے پولینڈ کی حکومت کو 2003ء میں خفیہ جیل بنانے کیلئے 15ملین ڈالر دیے۔ یہاں نائن الیون کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد اور القاعدہ تنظیم کے رہنما ابو زبیدہ کو بھی رکھا گیا اور ان سے تفتیش کے لیے واٹر بورڈنگ کی گئی اور انسانیت سوز مظالم ڈھائے گئے۔ امریکی سی آئی انے اس رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

.......

/169