24 جنوری 2014 - 20:30
ایرانی وزیر خارجہ کی ناروے کے وزیر خارجہ سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے سوئزرلینڈ میں ناروے کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ  محمد جواد ظریف نے سوئزرلینڈ میں ڈاؤس اجلاس کے ضمن میں  ناروے کے وزیر خارجہ کے ساتھ  ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا  دونوں رہنماؤں نے شام کے معاملے کو گفتگو کے ذریعہ حل کرنے پر بھی تاکید کی۔

.......

/169