اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے وزیر دفاع سعدون الدلیمی نے تاکید کی ہے کہ دھشتگرد ٹولے داعش کے بعض عناصر نے ۱۱ عراقی عورتوں کو اغوا کر لیا ہےان کا کہنا ہے کہ دھشتگرد ان عورتوں کو با حجاب نہ ہونے کے بہانے سے اغوا کرکے کسی بیاباں میں لے گئے ہیں۔الدلیمی نے صوبہ الانبار کے قبائلوں کے روساء سے ملاقات میں تاکید کی ہے کہ وہ اپنی عورتوں کو بغیر چادر کے گھر سے نہ نکلنے دیں۔عراقی نیوز ایجنسی ’’السومریہ‘‘ کے مطابق الدلیمی نے صوبہ الانبار کے لوگوں کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی عورتوں کو داعش نامی دھشتگرد ٹولہ اغوا کر کے لے گیا ہے جبکہ یہاں کے لوگ خاموشی سے بیٹھے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جو شخص اس دھشتگرد ٹولے کا مقابلہ کرتے ہوئے مارا گیا وہ وطن کی راہ میں شہید ہو گا۔ واضح رہے کہ صوبہ الانبار عراق کے مغربی علاقے میں واقع ہے کہ جہاں ۲۱ دسمبر سے عراقی فوج دھشتگردوں کے خلاف فوجی کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے یہ صوبہ جو اردن اور شام کی سرحد پر واقع ہے القاعدہ کے وابستہ دھشتگرد ٹولوں نے اسے اپنا اڈہ بنایا ہوا ہے۔ تاھم عراقی فوج نے اس علاقے میں متعدد کاروائیاں کر کے کئی دھشتگردوں کو فی النار کر دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
23 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 499760
عراق کے صوبہ الانبار سے داعش کے بعض عناصر نے ۱۱ عراقی عورتوں کو اغوا کر لیا ہے