ابنا: پرس ٹی وی کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ خالد بن محمد نے کہا ہے کہ تین سالوں سے جاری شامی بحران کو حل کرنے میں اسلامی جمہوریہ ایران اہم رول ادا کرسکتا ہے۔بدھ کے روز امریکی ویب سائٹ ‘‘المونیٹر’’ کے ساتھ ایک انٹریو میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک اہم ملک ہے اور مجھے لگتا ہے کہ شام میں تین سالوں سے جاری جان لیوا بد امنی کو ختم کرنے میں ایران ایک اہم رول ادا کرسکتا ہے ۔ قطری وزیر خارجہ کا یہ انٹریو جینوا 2 کے کانفرنسں کے موقع پر لیا گیا جس کا آغاز 22 جنوری کو منٹرکس میں ہوا تھا۔جنوری 19 کو اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ ایران شام پر ہونے والی کانفرنس مین شرکت کیلئے دعوت دی گئی ہے لیکن بعد میں اس دعوت کو منسوخ کر دیا گیا تھا اور تھران نے اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اقوام متحدہ نے یہ فیصلہ دباؤ میں آکر لیا ہے۔‘‘المنیٹر’’ کے ساتھ قطر کے وزیر خارجہ نے ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان جینوا میں طے پائے گئے جوہری معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پر امن جوہری ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا اسلامی جمہوری ایران کا مسلمہ حق ہے۔خالد بن محمد نے تھران اور دوحہ کے دوطرفہ تعلقات کی سرہانہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور ہم شروع سے ہی ایران کے جوہری پروگرام کو پُر امن طریقے سے حل کرنے پر زور دیتے آرہے ہیں۔انہوں نے گذشتہ دسمبر میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے دوحہ کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی جلد تھران کا دورے کا ارادہ رکھتے ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
23 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 499692
پرس ٹی وی کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ خالد بن محمد نے کہا ہے کہ تین سالوں سے جاری شامی بحران کو حل کرنے میں اسلامی جمہوریہ ایران اہم رول ادا کرسکتا ہے۔