ابنا: ذرائع کے مطابق اسقاط حمل کی آزادی کے خلاف دنیا کے سب سے بڑے اس مظاہرے میں ہزاروں امریکیوں نے اپنے ملک کی کانگریس کے سامنے اجتماع کیا اور امریکہ میں اسقاط حمل کی آزادی کے خلاف شدید نعرے لگائے۔ اس مظاہرے میں مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ جوانوں نے بھی وسیع پیمانے پر شرکت کی اور امریکی عدالت عالیہ کی جانب مارچ کیا۔ اس مارچ میں جو حیات کیلئے مارچ سے موسوم کیا گیا، ایسے بینرز موجود تھے کہ جن پر اس قسم کے نعرے درج تھے کہ اسقاط حمل بند کرو اور زندگی کا انتخاب کرو۔
.......
/169