21 جنوری 2014 - 20:30
بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری

بحرین میں آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور حالیہ دنوں میں اس ملک کے اکثر شہروں میں بحرینی عوام نے ڈیموکریسی کے حق میں جلوس نکالے ہیں

ابنا: بحرین میں آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور حالیہ دنوں میں اس ملک کے اکثر شہروں میں بحرینی عوام نے ڈیموکریسی کے حق میں جلوس نکالے ہیں۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق یہ مظاہرے جزیرہ سترہ ، العکر، سماہیج اور معامیر اور دیگر کئی علاقوں میں کئے گئے۔ مظاہرين خانداني آمريت کے خاتمے اور جمہوريت کے حق ميں نعرے لگا رہے تھے- مظاہرين نے شاہ حمد بن عيسي آل خليفہ کے خلاف بھي نعرے لگائے اور ان کے فوري استعفے کا مطالبہ کيا- مظاہرين کا کہنا تھا کہ حکومت تمام سياسي قيديوں کو رہا کرے اور حکومت مخالف مظاہروں ميں شرکت کرنے والوں کي گرفتاري اور گھروں پر چھاپے اور ايذا رساني کا سلسلہ بند کرے- مظاہرين يہ نعرے بھي لگا رہے تھے کہ شہريوں کو قتل کرنے والي حکومت سے مذاکرات قبول نہيں- دوسري جانب حکومت مخالفين کا ايک وفد يورپي سياسي رہنماوں سے ملاقات اور انہيں بحريني عوام کي تحريک سے آگاہ کرنے کي غرض سے مختلف يورپي ملکوں کا دورہ کر رہا ہے- خبروں ميں کہا گيا ہے کہ بحرين کي شاہي حکومت کے مخالفين کے ايک وفد نے بريسلز ، لندن ، پيرس اور برلن ميں يورپي ارکان پارليمان، اور ديگر سياسي رہنماؤں سے ملاقات اور گفتگو کرنے والا ہے- بحرين کي اپوزيشن جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل وفد نے يورپي پارلمينٹ کے خارجہ امور کميشن اور برطانيہ کے انساني حقوق گروپ کے عہديداروں سے ملاقات کي ہے- بحرين کي اپوزيشن جماعتوں کا وفد بريسلز ميں يورپي يونين کے ہيڈکوارٹر ميں يورپي يونين کے اعلي عہديداروں سے ملاقات کرنے والا ہے-۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲