ابنا: یمن کے دارلحکومت صنعا میں نامعلوم مسلح افراد نے الحوثی گروہ کے ایک اعلی رکن کو قتل کردیا ہے۔ لبنان کے المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق آج صنعا کے علاقے سبا میں نامعلوم مسلح افراد نے یمن کی قومی گفتگو میں الحوثی گروہ کے اعلی رکن "احمد شرف الدین" کو فائرنگ کا نشانہ بناکر قتل کردیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق الحوثی گروہ کے اعلی رکن "احمد شرف الدین" کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ یمن کی قومی گفتگو کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں شرکت کے لئے اپنے گھر سے نکلے ہی تھے۔ حالیہ مہینوں میں سعودی عرب کے حمایتی یافتہ تکفیری و سلفی گروہوں اور الحوثی گروہ کے درمیاں جھڑپیں بھی ہوتی رہی ہیں۔ یادرہے کہ گذشتہ ہفتے الحوثی تحریک کے سربراہ نے یمن میں امریکہ کی بڑھتی ہوئی مداخلت پر شدید تنقید کرتے ہوئے یمن کی تمام تر مشکلات کا عامل امریکہ کو قرار دیا تھااور کہا تھا کہ یمن کے سیاسی حلقے اس ملک میں امریکہ کی بڑھتی ہوئی مداخلت کے سدباب کے لئے متحد ہوجائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
20 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 498806
یمن کے دارلحکومت صنعا میں نامعلوم مسلح افراد نے الحوثی گروہ کے ایک اعلی رکن کو قتل کردیا ہے