20 جنوری 2014 - 20:30
عراق میں سرگرم دھشتگردوں کو سعودی عرب کی بھرپور حمایت حاصل

عراق میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگرد، فرقہ واریت پھیلانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

ابنا: عراق میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگرد، فرقہ واریت پھیلانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے شیعہ مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے اور وہ، براداران اہل سنت کو شیعہ مسلمانوں کے خلاف جنگ کے لئے اکسارہا ہے۔ الحیات اخبار کے مطابق تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے سرغنہ نے صوبہ انبار میں دہشتگردوں کے خلاف عراقی فوج کی کاروائيوں پر بوکھلاہٹ کا اظہار کرتے ہوئے اہل سنت کو شیعہ مسلمانوں کے خلاف اکسانے کی کوشش کی ہے۔ اس اخبار کے مطابق داعش کے سرغنہ نے دہشتگردوں کو بغداد میں مزید بدامنی پھیلانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ واضح رہے کہ عراقی حکام نے بارہا کہا ہے کہ ان کے ملک میں جاری دہشتگردی میں سعودی عرب اور قطر ملوث ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲