20 جنوری 2014 - 20:30
صدارتی انتخابات میں بیرونی مداخلت کا سدباب کرنے کی ضرورت

افغانستان کے صدر حامد کرزئي نے صدارتی انتخابات میں بیرونی مداخلت کا سد باب کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ابنا: افغانستان کے صدر حامد کرزئي نے صدارتی انتخابات میں بیرونی مداخلت کا سد باب کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کے ایوان صدر کے پریس دفتر نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر کرزئي نے پولیس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات میں صدارتی انتخابات کے دوران سکیورٹی تدابیر کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ حامد کرزئي نے کہا ہے کہ اگر پانچ اپریل کے انتخابات میں بیرونی مداخلت نہ ہو تو یہ انتخابات گذشتہ الیکشن سے کہیں بہتر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی مداخلت کا سدباب کرنے کے لئے تدابیر اختیار کرنی ہوں گي۔ واضح رہے کہ صدر کرزئي کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ افغان پارلیمنٹ کے اراکین نے کہا ہے کہ پانچ اپریل کے صدارتی انتخابات میں امریکہ کی مداخلت پر عوام کو گہری تشویش لاحق ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲