19 جنوری 2014 - 20:30
حزب اللہ کے نوجوان کا دو ماہ بعد تشییع جنازہ+ تصاویر

حزب اللہ کے جوان مجاہد کا شہادت کے دو ماہ بعد لبنان میں تشییع جنازہ کیا گیا۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حزب اللہ کے مجاہدین اور شام میں اسلامی مقاومت کے حامی، تکفیری دھشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہوئے مجاہد صلاح الدین علی یوسف کے جنازے کو تکفیروں سے لینے میں کامیاب ہو گئے ۔صلاح الدین علی یوسف لبنان کے گاوں الشہابیہ کا رہنے والا جوان تھا جو شام میں جہادی کاروائیوں اور روضہ حضرت زینب(س) کے دفاع میں جام شہادت نوش کر گیا۔رپورٹ کے مطابق شہید صلاح الدین علی یوسف کا جنازہ شہادت کے دو ماہ بعد تکفیریوں سے واپس ملا۔اس شہید کو گزشتہ روز لبنان میں تشییع جنازہ کرنے کے بعد دیگر شہداء کے پاس دفن کر دیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲