19 جنوری 2014 - 20:30
ہندوستان، دہلی کے وزیراعلی کا دھرنا

ہندوستان کی ریاست دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے دارالحکومت نئي دہلی میں اپنی کابینہ کے افراد کے ساتھ دھرنا دیا۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ دارالحکومت نئي دہلی کی پولیس نے اس دھرنے کو روکنے کی کوشش جاری رکھی۔

ابنا: ہندوستان کی ریاست دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے دارالحکومت نئي دہلی میں اپنی کابینہ کے افراد کے ساتھ دھرنا دیا۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ  دارالحکومت نئي دہلی کی پولیس نے اس دھرنے کو روکنے کی کوشش جاری رکھی۔ واضح رہے کہ ہندوستان میں کرپشن کے خلاف مہم کے نام پر تشکیل پانے والی عام آدمی پارٹی میں، جسے ہندوستان کے عوام میں کافی مقبولیت حاصل ہوئی ہے، ہزاروں افراد نے شمولیت اختیار کی ہے۔ اس پارٹی نے ریاست دہلی کے حالیہ انتخابات میں کانگریس پارٹی کو شکست دیکر کامیابی حاصل کی ہے۔ عام آدمی پارٹی ہندوستان کے آئندہ پارلیمانی انتخابات میں بھی اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ 

.......

/169